سٹی42: پاکستان میں کرکٹ کی دنیا میں تاریخ کیا ایک بڑا کام ہونے جا رہا ہے۔ پاکستان سپر لیگ کی فرنچائز ٹیم ملتان سلطانز کو موجودہ مالک سے واپس لے کر دوبارہ فروخت کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان سپر لیگ پی ایس ایل فرنچائز ملتان سلطانز س کی ملکیت سے متعلق متبادل پلان تیار کرلیا ہے۔ پی سی بی کے ذرائع کے مطابق ملتان سلطانز کی رکنیت ختم ہونے کی صورت میں نئے مالک کو جلد از جلد فائنل کیا جائیگا۔
ملتان سلطانز کو خریدنے کے لئے پی سی بی سے چند سرمایہ کار رابطے میں ہیں۔ ملتان سلطان کرکٹ ٹیم خریدنے میں سرمایہ کاروں نےدلچسپی ظاہر کی لیکن پی سی بی نے اب تک ان پیشکشوں پر توجہ اس لئے نہیں دی کہ وہ موجودہ مالک علی ترین کو اپنا رویہ اور طرز عمل درست کرنے کے لئے چانس دینا چاہتے تھے۔
پی سی بی اور ملتان سلطانز کی موجودہ مینجمنٹ کے درمیان تنازعات طے نہ ہوئے تو فرنچائز کی ملکیت علی ترین سے واپس لے کر کسی اور انویسٹر کو فروخت کر دی جائے گی۔
ذرائع نے بتایا کہ پی سی بی لیگ کی ویلیوایشن کے عمل کے قریب کوئی ایسا اقدام نہیں کرنا چاہتا جس سے لیگ کی ساکھ متاثر ہو لیکن ملتان سلطانز کی مینیجمنٹ کا رویہ برانڈ کو نقصان پہنچانے کا باعث بن رہا ہے۔
پی سی بی اور ملتان سلطانز کی موجودہ منیجمنٹ کے درمیان کچھ معاملات پر تعلقات ملتان سلطانز کی مینیجمنٹ اور مالک کی جانب سے پبلک مین پی سی بی پر بلاجواز الزام تراشیوں سے خراب ہوئے۔
کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی پر پی سی بی نے گزشتہ روز سلطانز مینجمنٹ کو قانونی نوٹس بھی بھیجا تھا۔قانون نوٹس میں رویہ مین فوری اصلاح نہ ہونے کی صورت میں فرنچائز کی رکنیت منسوخ کرنے کا عندیہ دیا گیا تھا۔ اس نوٹس کا جواب مزید الزام تراشی کی سورت مین پبلک کے سامنے آیا جس سے پی سی بی کے ذمہ دار علی ترین کا متبادل سوچنے پر مجبور دکھائی دینے لگے ہیں۔