ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مصطفی ٹاون پولیس کاروائی،پشاور سے لاہور منشیات کی سپلائی کی کوشش ناکام

مصطفی ٹاون پولیس کاروائی،پشاور سے لاہور منشیات کی سپلائی کی کوشش ناکام
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عابد چوہدری:مصطفی ٹاون پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے پشاور سے لاہور منشیات کی سپلائی کی کوشش ناکام بنا دی۔ پولیس نے دو ملزمان کو گرفتار کر کے لاکھوں مالیت کی 23 کلو منشیات برآمد کر لی۔

پولیس اسٹیشن مصطفی ٹاون میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈی ایس پی اقبال شاہ کا کہنا تھا کہ مصطفی ٹاون پولیس نے خفیہ اطلاع ملنے پر کاروائی کی اور مشکوک رکشہ روک کر چیکنگ کے دوران مختلف خانوں سے لاکھوں مالیت کی 23 کلو منشیات برآمد کر لی۔

ڈی ایس پی اقبال شاہ کا کہنا تھا کہ ملزمان میں شامل عرفان نے شہر میں منشیات سپلائی کرنا تھی جبکہ دوسرا ملزم منشیات کو علاقہ غیر سے بس کے زیرعے لاہور لایا تھا۔ ڈی ایس پی اقبال شاہ کا کہنا ہے کہ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔