ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

موجودہ حالات میں مارچ، ہڑتالوں اور دھرنوں کی باتیں سمجھ سے بالاتر ؛وزیرخزانہ

بہت مشکل سے معاشی استحکام حاصل کیا ،احتجاج اور دھرنوں سے معیشت کو یومیہ 120 ارب روپے نقصان ہوگا

موجودہ حالات میں مارچ، ہڑتالوں اور دھرنوں کی باتیں سمجھ سے بالاتر ؛وزیرخزانہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ موجودہ معاشی صورتحال میں مارچ، ہڑتالوں اور دھرنوں کی باتیں سمجھ سے بالاتر ہیں۔

انہوں نے خبردار کیا کہ احتجاج، ہڑتالوں اور دھرنوں کے باعث ملک کی معاشی ترقی کا عمل متاثر ہو سکتا ہے۔

وزیر خزانہ کے مطابق احتجاجی سرگرمیوں کے نتیجے میں ملکی معیشت کو روزانہ تقریباً 120 ارب روپے کا نقصان برداشت کرنا پڑ سکتا ہے، جبکہ دھرنا دینا دراصل اپنے ہی لیے مشکلات پیدا کرنے کے مترادف ہوگا۔

محمد اورنگزیب نے کہا کہ حکومت نے بڑی محنت کے بعد معاشی استحکام حاصل کیا ہے اور اب ملک معاشی استحکام سے ترقی کی جانب بڑھ رہا ہے۔

 ان کے مطابق موجودہ مرحلے پر ایسے اقدامات جو معاشی سرگرمیوں کو متاثر کریں، ملک کے لیے نقصان دہ ثابت ہو سکتے ہیں۔