ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

چھٹی کے روز ون ویلنگ اور پتنگ بازی کے خلاف ایکشن، 22 ملزمان گرفتار

چھٹی کے روز ون ویلنگ اور پتنگ بازی کے خلاف ایکشن، 22 ملزمان گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: ڈولفن سکواڈ نے چھٹی کے روز شہر کے مختلف علاقوں میں ون ویلنگ اور پتنگ بازی کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 22 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

ترجمان ڈولفن سکواڈ کے مطابق مسلم ٹاؤن، نواں کوٹ، فیکٹری ایریا اور دیگر علاقوں سے 18 ون ویلرز کو گرفتار کیا گیا، جبکہ پتنگ بازی میں ملوث 4 ملزمان بھی دھر لیے گئے پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کے قبضے سے پتنگیں اور ڈور بھی برآمد ہوئی۔

  گرفتار ملزمان شہزاد، رضا، علی، حامد، شاہد، علی حیدر، احسن، شہباز اور دیگر کو متعلقہ تھانوں کے حوالے کردیا گیا۔