سٹی 42: ورلڈ کلین اپ ڈے کی مناسبت سے باغ جناح میں کلین اپ آگاہی کیمپ کا انعقاد کیا گیا، جہاں صفائی مہم اور ماحولیاتی آگاہی سیشن بھی منعقد ہوا۔
سرگرمی کے دوران باغ جناح کی انتظامیہ کے تعاون سے شہریوں میں پودے بھی تقسیم کیے گئے، جبکہ صفائی، شجرکاری اور ماحولیاتی ذمہ داری سے متعلق آگاہی دی گئی۔
کیمپ کے ذریعے صفائی اور شجرکاری کے ذریعے ماحول کے تحفظ کا پیغام عام کیا گیا۔