ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

امریکا:گاڑی کی نمبر پلیٹ نے خاتون کو ایک لاکھ ڈالر کا مالک بنا دیا

امریکا:گاڑی کی نمبر پلیٹ نے خاتون کو ایک لاکھ ڈالر کا مالک بنا دیا
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:امریکہ میں ایک خاتون نے گاڑی کی نمبر پلیٹ کے ہندسے استعمال کر کے بڑا انعام جیت لیا ہے۔

 ریاست ورجینیا کے شہر نورفوک کی ایک خاتون نے لائسنس پلیٹوں ایک ہی نمبروں کا سیٹ بار بار دیکھ کر (6-1-1-8-0) لاٹری کھیلنے کا فیصلہ کیا۔

 خاتون نے انہی نمبروں کو استعمال کرتے ہوئے ایک قرعہ اندازی کے لیے آن لائن دو لاٹری ٹکٹ خریدے، قسمت نے ساتھ دیا اور دونوں ٹکٹوں پر یہی نمبرز نکل آئے۔

  یوں خاتون نے 50، 50 ہزار ڈالر کے دو انعامات جیت لیے اور مجموعی طور پر ایک لاکھ ڈالر کی رقم حاصل کر لی۔

 ورجینیا لاٹری حکام کے مطابق، خوشی کے اس لمحے کو یاد کرتے ہوئے خاتون نے کہا کہ جب انہوں نے وہ صفر دیکھے تو انہیں لگا کہ شاید وہ ڈبل دیکھ رہی ہیں، بعد ازاں وہ انعام دیکھ کر خوشی سے چیخنے لگیں۔