ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

یکم جنوری 2006 کے بعد رجسٹرڈ موٹرسائیکل، چنگ چی اور رکشے اس اسکیم کیلئے اہل ہونگے: عطا تارڑ

یکم جنوری 2006 کے بعد رجسٹرڈ موٹرسائیکل، چنگ چی اور رکشے اس اسکیم کیلئے اہل ہونگے: عطا تارڑ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے اثرات سے عوام کو بچانے کے لیے فیول ریلیف اسکیم متعارف کرائی ہے، جس کی وزیراعظم خود نگرانی کر رہے ہیں۔

عطا تارڑ نے ایک بیان میں کہا کہ وزیراعظم فیول ریلیف پروگرام کو مزید آسان بنا دیا گیا ہے، موٹرسائیکل، چنگ چی اور رکشوں کے لیے اہلیت کی مدت بڑھا کر 20 سال کر دی گئی ہے، یکم جنوری 2006 کے بعد رجسٹرڈ موٹرسائیکل، چنگ چی اور رکشے اس اسکیم کے لیے اہل ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ فیول ریلیف اسکیم کے تحت اب تک 22 لاکھ افراد رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، جبکہ 19 لاکھ ٹوکن جاری کیے جا چکے ہیں۔

عطا تارڑ نے کہا کہ وزیراعظم نے ہفتے میں پانچ سو روپے کی رعایت کا اعلان کیا ہے اور اب جو بھی 600 روپے کا پیٹرول ڈلوائے گا اسے صرف سو روپے ادا کرنے پڑیں گے۔انہوں نے کہاکہ پورے پاکستان بشمول آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے عوام کو یہ رعایت ملے گی۔ 

اسلام آباد ہائیکورٹ نے سڑکیں بند نہ کرنے اور آمدورفت میں خلل نہ ڈالنے کی ہدایت کی ہے،حکومت عدالتی حکم کے مطابق عوامی زندگی میں خلل نہیں آنے دے گی۔

 انہوں نے کہا کہ اسلام آباد کی سڑکیں کھلی رہیں گی اور کسی پرتشدد جتھے کو شہر میں آنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔