ویب ڈیسک: جاپان کے سابق وزیر اعظم نوڈا چار 40سال بعد بھی ریلوے اسٹیشن پرپمفلٹ بانٹتے ہیں اور ٹرین کے مسافر بمشکل ان کی جانب دھیان دیتے ہیں، لیکن وہ اس سے بے نیاز ہوکر مقامی مسائل کو اجاگر کرنے کیلئے اپنا کام جاری رکھتے ہیں۔
غیر ملکی رپورٹس کے مطابق جاپان کے سابق وزیرِ اعظم نوڈا چار دہائیوں بعد بھی صبح سویرے اسٹیشن جانے کا معمول جاری رکھے ہوئے ہیں۔ یوشیہیکو نوڈا ایک جانے پہچانے معمول کی طرف لوٹ آئے ہیں اور ریلوے اسٹیشن پر کھڑے ہو کر مسافروں کو سیاسی پمفلٹ دیتے ہیں۔18 ستمبر کو نوڈا جاپانی علاقے چیبا کے منامی- فوناباشی اسٹیشن پر تھے، جہاں انہوں نے صبح کی بھیڑکے دوران پمفلٹ تقسیم کیے۔انکے سرکاری شیڈول میں یہ سرگرمی صبح ساڑھے 6 سے ساڑھے 8 بجے تک درج ہے، اور یہ نشست مقامی حلقے کی حمایت پر مرکوز تھی۔ پمفلٹس میں مقامی مسائل جیسے آفات کی بیمہ، بچوں کی کفالت اور صوبائی اصلاحات شامل تھے۔
Japan के पूर्व प्रधानमंत्री Yoshihiko Noda ट्रेन स्टेशन पर स्थानीय मुद्दों जैसे disaster insurance,child support से संबंधित पर्चे बांटते दिखे.
— Ruby Arun रूबी अरुण (@arunruby08) September 19, 2026
योशिहिको नोडाको चिबा प्रांत के मिनामी-फूनाबाशी स्टेशन पर देखा गया.
यह वास्तव में जापान की राजनीतिक संस्कृति और सादगी का एक बहुत ही सुंदर… pic.twitter.com/yMFkrUl7y2
بتایا جاتا ہے کہ نوڈا نے1986 میں ریلوے اسٹیشنوں پر پمفلٹ تقسیم کرنا شروع کیا تھا، قومی سیاست میں آنے سے برسوں پہلےانہوں نے یہ کا شروع کیا تھا۔ وہ 1987 میں چیبا کی صوبائی اسمبلی اور 1993میں جاپان کے ایوانِ نمائندگان کے لیے منتخب ہوئے۔بعد میں انہوں نے وزیرِ خزانہ کے طور پر خدمات انجام دیں، پھر ستمبر2011 میں وزیرِ اعظم بنے۔ وہ دسمب2012 تک اس عہدے پر رہے۔ بعد ازاں وزیرِ اعظم رہنے کے بعد بھی نوڈا کی اسٹیشنوں پر آمد جاری رہی۔
یوشیہیکو نوڈا کی سرکاری ویب سائٹ ستمبر2026 کے دوران باقاعدہ صبح سویرے اسٹیشن سرگرمیوں کی فہرست دیتی ہے، جہاں تقریروں کے بجائے پمفلٹ تقسیم کیے جاتے ہیں۔اسٹیشن کی سیڑھیوں سے وزیرِ اعظم کے دفتر تکنوڈا، جو چیبا میں پلے بڑھے، نے اپنا سیاسی کیریئر ووٹروں سے براہِ راست رابطے کے ذریعے بنایا۔ اسٹیشن کے دروازے عوام سے ان کے رابطے کے باقاعدہ مقامات میں سے ایک بن گئے۔ دریں اثناء ان کی حالیہ موجودگی اس لیے بھی توجہ کا مرکز بنی کہ مسافر انہیں دیگرمقامی سیاست دان کی طرح ہی سمجھتے دکھائی دیے۔ کچھ نے انہیں پہچانا اور ان کے پمفلٹ لیے، جبکہ کچھ بغیر دھیان دیے گزر گئے۔ چار دہائیوں سے جڑی سیاست پمفلٹ تقسیم کرنا اور اسٹیشن پر سلام دعا جاپانی سیاسی مہم اور حلقے کے کام کی جانی پہچانی خصوصیات ہیں۔ ان کی یہ مستقل مزاجی سیاسی زندگی کی ایک غیر معمولی جھلک پیش کرتی ہے۔ جبکہ یہ معمول ان کے وزیرِ اعظم بننے سے بہت پہلے شروع ہوا تھا اور عہدہ چھوڑنے کے کئی دہائیوں بعد بھی جاری ہے۔