سٹی 42: وزیر مملکت و چیئرمین پیوارا بلال بن ثاقب نے امریکی ناظم الامور نٹالی بیکر سے ملاقات کی، جس میں پاکستان کے ڈیجیٹل اثاثوں کے جدید ریگولیٹری نظام پر گفتگو کی گئی۔
ملاقات کے دوران بلال بن ثاقب نے نٹالی بیکر کو پاکستان میں ڈیجیٹل اثاثوں کے شعبے میں تیز رفتار پیش رفت پر بریفنگ دی۔ فریقین نے جدت، مالیاتی شفافیت اور ڈیجیٹل معیشت کے مستقبل پر بھی تبادلہ خیال کیا۔
بلال بن ثاقب نے کہا کہ پاکستان ڈیجیٹل اثاثوں کے شعبے میں ایک جدید اور مضبوط نظام تشکیل دے رہا ہے اُنہوں نے کہا کہ مالیاتی نظام کے مستقبل کو مدنظر رکھتے ہوئے ڈیجیٹل معیشت کی بنیاد رکھی جا رہی ہے، جبکہ جدت اور مالیاتی شفافیت کے ساتھ پاکستان ڈیجیٹل اکانومی میں نئی سمت متعین کر رہا ہے۔