سٹی 42: لاہور میں 2026 کے پہلے 8 ماہ کے دوران قتل اور اقدام قتل کی وارداتوں میں گزشتہ سال کے مقابلے میں کمی ریکارڈ کی گئی۔
پولیس کرائم ریکارڈ کے مطابق 2025 کے پہلے 8 ماہ کے مقابلے میں رواں سال قتل کی وارداتیں 14 فیصد جبکہ اقدام قتل کے مقدمات 28 فیصد کم ہوئے سٹی ڈویژن میں گزشتہ سال قتل کی 37 اور اقدام قتل کی 82 وارداتیں رپورٹ ہوئی تھیں، جبکہ رواں سال قتل کی 28 اور اقدام قتل کی 54 وارداتیں رپورٹ ہوئیں۔
کینٹ ڈویژن میں گزشتہ سال قتل کے 44 اور اقدام قتل کے 131 مقدمات درج ہوئے تھے رواں سال قتل کے 45 اور اقدام قتل کے 94 مقدمات درج ہوئےجبکہ سول لائنز ڈویژن میں گزشتہ سال قتل کے 22 اور اقدام قتل کے 30 واقعات رپورٹ ہوئے تھے، جبکہ رواں سال قتل کی 9 اور اقدام قتل کی 20 وارداتیں رپورٹ ہوئیں۔
صدر ڈویژن میں گزشتہ سال قتل کے 47 اور اقدام قتل کے 79 مقدمات درج ہوئے تھے، جبکہ رواں سال قتل کے 42 اور اقدام قتل کے 60 مقدمات رپورٹ ہوئے اقبال ٹاؤن ڈویژن میں گزشتہ سال قتل کے 25 اور اقدام قتل کے 48 مقدمات درج ہوئے تھے، جبکہ رواں سال قتل کے 24 اور اقدام قتل کے 41 مقدمات درج ہوئے۔
ماڈل ٹاؤن ڈویژن میں گزشتہ سال قتل کی 52 اور اقدام قتل کی 90 وارداتیں رپورٹ ہوئی تھیں، جبکہ رواں سال قتل کے 46 اور اقدام قتل کے 62 مقدمات درج ہوئے۔