ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سی سی ڈی ٹاؤن شپ کا مبینہ پولیس مقابلہ، زیر حراست ملزم ہلاک

سی سی ڈی ٹاؤن شپ کا مبینہ پولیس مقابلہ، زیر حراست ملزم ہلاک
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

فاران یامین:سی سی ڈی ٹاؤن شپ کی ٹیم کے مبینہ پولیس مقابلے میں زیر حراست ملزم افضال ہلاک ہوگیا۔ پولیس کے مطابق واقعہ گرین ٹاؤن کے قریب پیش آیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق سی سی ڈی ٹیم زیر حراست ملزم افضال کو ریکوری کے لیے لے کر جا رہی تھی کہ اس کے ساتھیوں نے پولیس ٹیم پر حملہ کردیا۔

پولیس کے مطابق فائرنگ کے تبادلے کے دوران زیر حراست ملزم افضال اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ کی زد میں آگیا اور گولی لگنے سے موقع پر ہلاک ہوگیا۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے بعد ملزم کے ساتھی اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہوگئے۔ فرار ملزمان کی گرفتاری کے لیے ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے۔

ہلاک ہونے والے ملزم افضال کی لاش پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانے منتقل کردی گئی ہے، جبکہ واقعے سے متعلق مزید تحقیقات جاری ہیں۔