کالعدم تحریک لبیک کا لانگ مارچ، پولیس نے شیلنگ شروع  کردی

Shelling on TLP
کیپشن: Shelling on TLP
سورس: City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:  کالعدم تحریک لبیک کے لانگ مارچ پر پولیس نے آنسو گیس کی شیلنگ شروع کردی۔

 تفصیلات کے مطابق کالعدم تحریک لبیک نےلانگ مارچ کی صورت میں اسلام آباد جانے کا اعلان کر دیا ، ٹی ایل پی کی جانب سے یقین دہانی کرادی گئی کہ  کسی کو نقصان نہیں پہنچایا جائے  گااور پولیس کے ساتھ مکمل تعاون کیا جائے گا۔ پولیس ڈیوٹی کو بھی الرٹ کر دیا گیا تمام اہلکار غیر مسلحہ سیکورٹی ڈیوٹیوں پر تعینات کرد یئے گئے۔

یہ بھی پڑھیں:وزیراعلیٰ پنجاب نے تحریک لبیک سے مذاکرات کے لئے کمیٹی تشکیل دیدی

مدرسہ کے باہر بتدریج کارکنوں کی تعداد میں اضافہ،  تعداد سینکڑوں سے ہزاروں میں پہنچ گئی۔ پولیس کے سات ہزار اہلکار تعینات   تحریک لبیک کے کارکنان پر ایم اے او کالج کے مقام پر شیلنگ شروع  کردی، پولیس نے اب تک 2 ہزار 25آنسو گیس شیل فائر کر دیئے مزید شیل پولیس لائن سے منگوا لیے گئے۔ 

قبل ازیں تحریک لبیک سے مذاکرات کے لیے  پنجاب کابینہ کے سینئر اراکین راجہ بشارت صاحب اور چوہدری ظہیر الدین صاحب پر مشتمل کمیٹی تشکیل دی گئی،  وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار  نے کہا ہے کہ حضور اکرم ﷺ کی سنت کے مطابق ملک میں امن و آشتی کے لیے ہم سب کو مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے۔

یہ بھی پڑھیں: لاہور کے کونسے کونسے راستےبند، نئی ایڈوائزری جاری

Malik Sultan Awan

Content Writer