لاہور کے کونسے کونسے راستےبند، نئی ایڈوائزری جاری

Lahore roads block
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: شہری موٹر وے پر سفر کرنے سے گریز کریں، احتجاجی دھرنے کی وجہ سے موٹر وے فیض پور انٹر چینج ، بابو صابو انٹر چینج بند ہیں ،ایم ٹو پر جانے والی گاڑیوں کو متبادل راستے ٹھوکر نیاز بیگ کی جانب سے ایم ٹو بجھوایا جارہا ہے،موٹر وے پر سفر کرنے کیلئے ایڈوائزری جاری کردی گئی۔

شہری موٹر وے پر سفر کرنےسےگریز کریں،دھرنے کی وجہ سےموٹر وے فیض پور انٹر چینج ،بابو صابو انٹر چینج بند کردیے گئے ہیں،ٹریفک کو ٹھوکر نیاز بیگ کی جانب سے ایم ٹو بجھوایا جارہا ہے،راوی ٹول پلازہ کو احتجاج کی صورتحال میں متوقع بند کیا جاسکتا ہے، نیشنل ہائی وے اتھارٹی نے موٹر وے پر سفر کرنے کے لیے ایڈوائزری کی۔

اطلاعات کے مطابق فیض پورانٹرچینج ،کو کنٹینر لگا کر بلاک کردیا گیا ہے جبکہ بابو صابو انٹرچینج کے داخلی اور خارجی راستے بھی بند ہیں،۔شہری موٹروے پر سفر کرنے سے پہلے موٹر پولیس کی ہیلپ لائن سے ضرور رابطہ کریں۔

دوسری جانب پاکستان مسلم لیگ ن کی جانب سے روزبروز بڑھتی ہوئی مہنگائی کے خلاف شہر بھر میں احتجاجی ریلیاں نکالی گئیں جو کہ مقررہ راستوں سے ہوتی ہوئی جین مندر پہنچی اور حکومت مخالف احتجاجی جلسے میں شریک ہوئیں، لیگی کارکنان بڑی تعداد میں موٹر سائیکل، گاڑیوں اور بسوں میں سوار ہو کر ریلیوں میں شریک ہوئے، دھرم پورہ سے بھی سابق سپیکر پنجاب اسمبلی سردار ایاز صادق ، خواجہ سلمان رفیق اور ملک وحید کی سربراہی میں احتجاجی ریلی نکالی گئی جو کہ فیروزپور روڈ سے ہوتی ہوئی جین مندر پہنچی۔

 کارکنان نے ہاتھوں میں پلے کارڈ اور پارٹی پرچم اٹھائے رکھے اور حکومت مخالف نعرے بازی کرتے رہے ، لیگی رہنماؤں کا کہنا ہے کہ حکومت نے عوام کا جینا محال کر دیا ہے ، ائے روز اشیاء ضروریہ اور پیٹرولیم مصنوعات کی بڑھتی ہوئی قیمتوں نے غریب عوام سے جینے کا حق بھی چھین لیا ہے، حکومت کا تخت الٹنے تک یہ احتجاجی ریلیوں اور جلسوں کا سلسلہ جاری رہے گا۔

واضح رہے کہ  کالعدم مذہبی جماعت تحریک لبیک پاکستان اسلام آباد کی جانب لانگ مارچ سے قبل متعدد کارکنان کی گرفتاریوں  کی اطلاع ہے جبکہ لاہور اور اسلام آباد کی اہم شاہراہیں بند کر رکھی ہیں، دوسری طرف پی ڈی ایم نے بھی آج نماز جمعہ کے بعد مہنگائی کے خلاف احتجاج کا اعلان کررکھا ہے۔ 

ملتان روڈ پر تحریکِ لبیک کے صدر دفتر مسجد رحمت العالمین کے باہر اور قریبی علاقوں میں پولیس کو تعینات کر دیا گیا ہے جبکہ علاقے میں کنٹینر پہنچا دیے گئے ہیں،ترجمان تحریک لبیک کے کارکنان نے بعد از نماز جمعہ اسلام آباد کی جانب لانگ مارچ کا آغاز کردیا ہے۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer