پنجاب حکومت نےبڑا فیصلہ کرلیا

 پنجاب حکومت نےبڑا فیصلہ کرلیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی رامے) پنجاب حکومت کا آئندہ نئےمالی سال میں پی ایس ڈی پی پروگرام کے لیے خطیر فنڈز مختص کرنے کا فیصلہ، نئے مالی سال میں پنجاب کی وفاق سے 30 ارب روپے کے شیئر لینےکی تجویز، محکمہ خزانہ پنجاب نے ایوان وزیراعلیٰ کواعتماد میں لیکر وفاق کو آگاہ کردیا۔

پنجاب نے وفاق کو نئے مالی سال میں پنجاب کے لیے30 ارب روپےکا شیئر پی ایس ڈی پی مختص کرنے کی اپیل کی ہے، جس سے پبلک سیکٹر ڈویلپمنٹ پروگرام میں وفاق کی جانب سے صوبے میں جاری پروگرام مکمل ہوں گے۔

محکمہ خزانہ ذرائع کے مطابق وفاق کی طرف سے اعلان کردہ پروگرام صوبےمیں پی ایس ڈی پی کے تحت مکمل کیےجارہے ہیں، جس میں قومی اراکین اسمبلی کے بیشتر منصوبے بھی پی ایس ڈی پی کے تحت مکمل ہوں گے، محکمہ خزانہ پنجاب نے ایوان وزیراعلیٰ کو اعتماد میں لیکر وفاق کو آگاہ کردیا۔

دوسری جانب وزارت منصوبہ بندی نے  پی ایس ڈی پی فنڈز کی تفصیلات جاری کردیں، رواں مالی سال کیلئے پی ایس ڈی پی کا حجم701 ارب روپے رہا، پی ایس ڈی پی نے456 ارب37 کروڑ روپے جاری کرنے کی منظوری دی، وفاقی وزارتوں کے ترقیاتی منصوبوں کیلئے191 ارب26 کروڑ روپے جاری کیے گئے۔

وزارت منصوبہ بندی کا کہنا ہے کہ وزارت خزانہ کے ترقیاتی منصوبوں کیلئے 6ارب 83کروڑ روپے، ایچ ای سی کیلئے 22 ارب 70 کروڑ روپے اور ہاؤسنگ اینڈ ورکس کیلئے2 ارب22 کروڑ روپے فنڈز کی منظوری دی گئی، اسی طرح آئی ٹی اینڈ ٹیلی کام ڈویژن کیلئے3ارب 24کروڑ روپے، وزارت داخلہ کے ترقیاتی منصوبوں کیلئے 6 ارب 8کروڑ روپے، نیشنل فوڈ سکیورٹی کیلئے 8ارب 16کروڑ روپے اورنیشنل ہیلتھ سروسز کیلئے7 ارب 13 کروڑروپےمنظور کیے گئے۔

ذرائع کے مطابق پنجاب حکومت نے کورونا وائرس  اور لاک ڈاؤن کے باعث مالی خسارے کے پیشِ نظر صوبے میں 135 ارب روپے کے ترقیاتی فنڈز روک لیے،جبکہ مالی بحران کے باعث غیر ترقیاتی بجٹ پر بھی کٹ لگاتے ہوئے صوبائی محکموں کے اسٹیشنری و دفتری سامان کی خریداری غیر ضروری پٹرول سمیت دیگر روزمزہ کے اخراجات بھی ختم کردیئے۔

Sughra Afzal

Content Writer