یومِ پاکستان کے حوالے سے سکیورٹی پلان تیار

یومِ پاکستان کے حوالے سے سکیورٹی پلان تیار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( عابد چودھری ) لاہور پولیس نے یومِ پاکستان کے موقع پر منعقد ہونے والی مختلف تقریبات، ریلیوں، واکس اور دیگر پروگرامز کیلئے سکیورٹی پلان تشکیل دے دیا۔ میراتھن ریس کے روٹ پر 959 افسران و اہلکار ڈیوٹی سرانجام دیں گے۔

لاہور پولیس نے یومِ پاکستان کے موقع پر منعقد ہونے والی مختلف تقریبات، ریلیوں، واکس اور دیگر پروگرامز کیلئے سکیورٹی پلان تشکیل دےدیا۔ سکیورٹی پلان کے مطابق ایس پی سکیورٹی لاہور فیصل شہزاد یومِ پاکستان کی تقریبات پر تمام سکیورٹی انتظامات کی نگرانی کریں گے جبکہ میراتھن ریس کے روٹ پر لاہور پولیس کے 959 افسران و اہلکار تعینات کئے جائیں گے اور میراتھن ریس کے روٹ پر 01 ایس پی، 09 ڈی ایس پیز اور27 ایس ایچ اوز سکیورٹی کے فرائض سرانجام دیں گے۔

 جس کے ساتھ ساتھ 152 اَپر سب آرڈینیٹس اور 770 اہلکار بھی میرا تھن ریس کے شرکاء کو سکیورٹی فراہم کریں گے۔ یومِ پاکستان کی مختلف تقریبات، ریلیوں اور دیگر پروگرامز پر تمام ایس پیز ڈیوٹیاں انجام دیں گے جبکہ یومِ پاکستان پر لاہور پولیس کے مجموعی طور پر 32 ڈی ایس پیز، 60 ایس ایچ اوز، 245 اپَر سب آرڈینیٹس اور 1300 سے زائد اہلکار سکیورٹی ڈیوٹی انجام دیں گے۔