سٹی 42: وزیراعظم شہباز شریف دو روزہ دورے پر لندن پہنچ گئے ہیں وزیراعظم شہباز شریف آج صبح اسلام آباد سے خصوصی طیارے کے ذریعے لندن روانہ ہوئے تھے۔
ایوی ایشن ذرائع کے مطابق طیارے نے ایندھن بھرنے کے لیے استنبول میں 2 گھنٹے قیام کیا، جس کے بعد لندن روانہ ہوگیا۔
وزیراعظم شہباز شریف دو روز بعد لندن سے امریکا روانہ ہوں گے، جہاں وہ 25 ستمبر کو نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے۔