رمضان المبارک میں بلا تعطل بجلی فراہم کرنے کیلئے احکامات جاری

رمضان المبارک میں بلا تعطل بجلی فراہم کرنے کیلئے احکامات جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: لیسکو سمیت بجلی کی تمام تقسیم کار کمپنیوں کو رمضان المبارک میں صارفین کو بلا تعطل بجلی فراہم کرنے کے انتظامات مکمل کرنے کے احکامات جاری کر دیئے گئے، وزارت پاور ڈویژن نے لیسکو چیف مجاہد پرویز چٹھہ کو مراسلہ بھجوا دیا۔

تفصیلات کے مطابق لیسکو سمیت تمام کمپنیوں کو رمضان المبارک میں بلا تعطل فراہمی کے لئے انتظامات مکمل کرنے کا حکم دیا گیا ہے، اس امر میں وزارت پاور ڈویژن نے لیسکو چیف مجاہد پرویز چٹھہ کو مراسلہ ارسال کر دیا ہے۔  مراسلے کے مطابق رمضان المبارک میں کرپشن اور بجلی چوری مہم مزید کامیاب ہوگی، کمپنیوں کو بجلی کے ترسیلی نظام کو مضبوط بنانے کے لئے مستعدی سے کام کرنا ہوگا۔

مراسلے میں کہا گیا ہے کہ رمضان المبارک سے قبل کمپنی کے ٹرانسمیشن اور ڈسٹری بیوشن سسٹم کے تعمیراتی و ترقیاتی کام کو مکمل کریں، درختوں کی کٹائی اور اضافی ٹرانسفارمر کی تنصیب کو یقینی بنایا جائے۔  لیسکو چیف مجاہد پرویز چٹھہ نے مراسلے کی روشنی میں تمام افسران کو ہفتہ کے روز مرمتی کام کی دیکھ بھال کی ہدایات جاری کر دی ہیں۔

Shazia Bashir

Content Writer