ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ،سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی کون ؟

ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ،سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی کون ؟
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) دنیا بھر میں کرکٹ کے شائقین کیلئے آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ ہمیشہ سے ایک فیسٹول بنا رہا ہے۔ لوگوں کو اس ٹورنامنٹ میں دھماکہ خیز بلے بازی، سنسنی خیز رنز کا تعاقب، اورکانٹے دار میچز دیکھنے کو ملے ہیں ۔ بعض میچز تو آخری گیند تک جاری رہتے ہیں۔ T20 ورلڈ کپ کے 10ویں ایڈیشن کا اگلے مہینے انعقاد کیا جا رہا ہے، اور ایک بار پھر  ٹی ٹوینٹی میچز میں بلے بازوں کو اپنی صلاحیت کا مظاہرہ کرنے کا موقع ملے گا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق T20 ورلڈ کپ کے ہر ایڈیشن میں کئی بیٹسمینوں نے دنیا کے خطرناک ترین بالرز کے خلاف مسلسل رنز بنا کر اپنی پہچان بنائی ہے۔ پاور پلے میں جارحانہ آغاز فراہم کرنے والے اوپنرز سے لے کر قابل اعتماد مڈل آرڈر اننگز تک، T20 ورلڈ کپ کے بلے بازوں نے بار بار اپنی مہارت، جارحانہ کھیل اور بے خوفی کا مظاہرہ کیا ہے۔ T20 ورلڈ کپ کی تاریخ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والوں کی فہرست میں بھارت کے دو بیٹسمینوں کے نام سرفہرست ہیں۔

1- ویراٹ کوہلی

سابق بھارتی کپتان اور ماڈرن کرکٹ کے عظیم بلے بازوں میں سے ایک، اس فہرست میں پہلے نمبر پر ہیں۔ کوہلی، جنہوں نے 2012 اور 2024 کے درمیان 35 ٹی 20 ورلڈ کپ میچ کھیلے، نے 58.72 کی شاندار اوسط اور 128.81 کے اسٹرائیک ریٹ سے 1292 رنز بنائے۔ اس طرح وہ ٹورنامنٹ کی تاریخ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی بن گئے۔

2- روہت شرما 
سابق بھارتی کپتان روہت شرما T20 ورلڈ کپ کی تاریخ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والوں کی فہرست میں دوسرے نمبر پر ہیں۔ روہت، جو آخری بار بھارت کی طرف سے2024 میں منعقدہ T20 ورلڈ کپ ٹائٹل جیتنے کے دوران ٹورنامنٹ میں کھیلے تھے، انہوں نے 44 اننگز میں 133.04 کے اسٹرائیک ریٹ سے کل 1,220 رنز بنائے ہیں ۔

3- مہیلا جے وردھنے 
سری لنکا کے سابق بلے باز مہیلا جے وردھنے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی تاریخ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے تیسرے نمبر پر ہیں۔ انہوں نے 31 میچوں میں 1016 رنز بنائے۔

4- جوس بٹلر
انگلینڈ کے تجربہ کار وکٹ کیپر بلے باز اور وائٹ بال کے سابق کپتان جوس بٹلر بھی اس فہرست میں شامل ہیں۔ بٹلر نے 2012 سے 2024 تک کھیلے گئے ٹورنامنٹس میں 1,013 رنز بنائے ہیں۔

5- ڈیوڈ وارنر
آسٹریلیا کے سابق اوپنر ڈیوڈ وارنر T20 ورلڈ کپ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والوں کی فہرست میں پانچویں نمبر پر ہیں۔ 2009 سے 2024 تک آسٹریلیا کے لیے کھیلنے والے وارنر نے 41 میچوں میں مجموعی طور پر 984 رنز بنائے۔