دو کالی مرچیں کھائیں، کورونا سے نجات پائیں،شہری کا دعویٰ

دو کالی مرچیں کھائیں، کورونا سے نجات پائیں،شہری کا دعویٰ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ملک اشرف) کورونا کا علاج دریافت کرنےکا دعویٰ، دو کالی مرچیں کھائیں، کورونا سے نجات پائیں، شہری نے کورونا کے علاج کی اجازت کے لیے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا، عدالت نے درخواست ناقابل سماعت قرار دے کر خارج کردی۔

لاہور ہائیکورٹ کی جسٹس عائشہ اے ملک نے شہری سرور تاج کی درخواست ناقابل سماعت قرار دے کر خارج  کردی، عدالت نے درخواست گزار شہری کو متعلقہ فورم سے رجوع کرنے کی ہدایت کی، درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ کورونا کا علاج اس کے پاس ہے، متعلقہ اداروں کو درخواست دی ہے مگراجازت نہیں دے رہے۔

جسٹس عائشہ اے ملک نے درخواست گزار سے استفسار کیا کہ پوری دنیا کورونا کے علاج کے لیے دوا ایجاد کرنے کی کوشش کررہی، بتائیں؟؟ آپ کے پاس کورونا کاعلاج کیا ہے، درخواست گزارنے جواب دیا کہ دو کالی مرچیں کھانے سےکورونا سے نجات حاصل کی جاسکتی ہے، آپ اجازت دے دیں۔

 جسٹس عائشہ اے ملک نے درخواست ناقابل سماعت قرار دے کرخارج کرتے ہوئے کہا کہ درخواست گزار پی سی ایس آئی آر سمیت دیگر متعلقہ اداروں سے رجوع کرسکتا ہے۔

واضح رہے کہ چین کے صوبے ووہان سے جنم لینے والا کورونا وائرس دنیا بھر میں تباہی مچا رہا ہے،  کورونا وائرس اب تک  ایک لاکھ 71 ہزار 810 افراد کی زندگیاں نگل چکا ہے جبکہ25 لاکھ سے زائد  افراد متاثر ہو چکے ہیں، وائرس سے دنیا میں سب سے زیادہ امریکا متاثر ہوا ہے جہاں 43 ہزار سے زائد افراد موت کے منہ میں جا چکے ہیں جبکہ 8 لاکھ سے زائد افراد میں وائرس کی تصدیق ہو چکی ہے۔

پاکستان میں بھی کورونا وائرس کے حملوں میں تیزی آگئی، پاکستان میں اب تک  اس مہلک وائرس سے  207  افراد زندگی کی بازی ہار گئے جبکہ مزید 536 نئے کیسز سامنے آنے کے بعد مصدقہ مریضوں کی تعداد 9666  تک پہنچ گئی۔

Sughra Afzal

Content Writer