لاہور میں 226 ٹریفک حادثات، 246 افراد زخمی

لاہور میں 226 ٹریفک حادثات، 246 افراد زخمی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

اسرار خان : شہر لاہور میں ٹریفک حادثات کا سلسلہ بدستور جاری ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 226 ٹریفک حادثات رپورٹ ہوئے ۔ 

 ریسکیو حکام کے مطابق لاہور کے مختلف علاقوں میں  گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 226 ٹریفک حادثات رپورٹ ہوئے، ان حادثات کی زد میں آکر مجموعی طور پر 246 افراد زخمی ہوئے، جن میں سے 88 شدید زخمیوں کو مقامی ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا، جبکہ 158 معمولی زخمیوں کو موقع پر فرسٹ ایڈ فراہم کی گئی۔ 

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ حادثات تیز رفتاری اور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کے باعث پیش آئے۔