ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور میں تجاوزات کےخلاف آپریشن، 550 مقدمات درج

لاہور میں تجاوزات کےخلاف آپریشن، 550 مقدمات درج
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عابد چوہدری : سی ٹی او عمارہ اطہر کے حکم پر تجاوزات کےخلاف آپریشن کیا گیا ۔ 

سرکل آفیسر مغلپورہ کی جانب سے جی ٹی روڈ، کینال روڈ، سنگھ پورہ پر تجاوزات کےخلاف آپریشن کیا گیا، جبکہ ڈی ایس پی شاہدرہ نے راوی روڈ،  ٹمبر مارکیٹ، ڈی ایس پی صدر کا ٹھوکر نیاز بیگ پر آپریشن کیا ۔ تمام سرکل میں تجاوزات قائم کرنے والوں آگاہی و وارننگ نوٹسسز موصول کروائے گئے۔ 

رواں سال تجاوزات قائم کرنے پر 550 مقدمات درج کروائے گئے۔ 

شہر بھر میں 09 شاہراہوں پر میونسپل کارپوریشن کے تعاون سے اینٹی انکروچمنٹ کیمپ بھی قائم کردیا گیا۔ سی ٹی او لاہور نے ڈویژنل افسران، سرکل افسران اور سیکٹر انچارجز کو بلاتفریق کارروائی کی ہدایت کردی، کہا کہ تجاوزات نہ ہٹانے پر دکانداروں کےخلاف بلاتفریق مقدمات درج کروائے جائیں، شہر لاہور میں ٹریفک کا پہیہ رکنا نہیں چاہیے۔ تاجر یونینز سے مل کر دکانوں کے آگے لگی تجاوزات کو فوری ہٹایا جائے، رانگ پارکنگ اور  تجاوزات قائم کرنا، ٹریفک جام کا بڑا مسئلہ ہے۔ تاجروں کے تعاون کئے بغیر ٹریفک مسائل کا حل ممکن نہیں۔ مارکیٹوں میں ون وے ٹریفک روکنے کےلئے اضافی نفری تعینات کردی۔ 

سی ٹی او لاہور  کا کہنا ہے کہ ٹریفک مسائل کے ممکنہ حل کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں،  شاہراہوں پر تجاوزات قائم کرنے قبضہ کرنے کے مترادف ہے۔