ائیر بلیو عازمین حج کیلئے لاہور سے17خصوصی پروازیں چلائے گی

 ائیر بلیو عازمین حج کیلئے لاہور سے17خصوصی پروازیں چلائے گی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: حج آپریشن میں پی آئی اے کیساتھ ملکی پرائیویٹ ائیر لائنز بھی حج آپریشن کاحصہ ہوں گی ،ائیر لائن ائیر بلیونے حج آپریشن کا شیڈول جاری کردیا۔

ائیر بلیو حج آپریشن میں34پروازوں کے ذریعے سفری سہولیات فراہم کرے گی۔ ائیر بلیو حج سے قبل عازمین کیلئے لاہور سے17خصوصی پروازیں چلائے گی، قبل از حج فلائٹ آپریشن 9مئی سے 9جون تک جاری رہے گا۔ائیربلیوکی پہلی حج پرواز 9مئی کو لاہور سے روانہ ہو گی ، ائیربلیو عازمین کو لاہور سے مدینہ اور جدہ پہنچائے گئی۔ ائیر بلیو سرکاری حج سکیم کے تحت10پروازیں آپریٹ کرے گی جبکہ پرائیو یٹ حج سکیم کے تحت 7پروازیں آپریٹ کرے گی۔
واضح رہے کہ نجی ائیرلائن سرکاری سکیم کے1910عازمین کوسعودی عرب پہنچائے گی۔