ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیراعلیٰ مریم نواز نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال جھنگ میں کیتھ لیب کا افتتاح کردیا

وزیراعلیٰ مریم نواز نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال جھنگ میں کیتھ لیب کا افتتاح کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : پنجاب کی وزیراعلیٰ مریم نواز نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال جھنگ میں کیتھ لیب کا افتتاح کردیا ہے۔جھنگ میں امراض دل کے علاج کے لئے جدید ترین کیتھ لیب بن گئی۔ڈسٹرکٹ میں ہارٹ اٹیک کا بروقت اور معیاری علاج ممکن ہوگیا۔جھنگ کیتھ لیب میں انجیو گرافی،انجیو پلاسٹی،پرائمری پی سی آئی کی جائے گی۔جھنگ کیتھ لیب میں عارضی پیس میکر بھی لگائے جا سکیں گے۔

وزیراعلی مریم نواز نے ڈی ایچ کیو ہسپتال جھنگ میں نئی کیتھ لیب کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے پری پوسٹ پروسیجر وارڈ،انجیو گرافی وارڈ کا جائزہ لیا۔ مریم نواز نے کنٹرول روم سے کیتھ لیب میں جاری پروسیجر کا مشاہدہ کیا۔ اس کے علاوہ وزیراعلی مریم نواز نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا دورہ بھی کیا۔

وزیراعلیٰ مریم نواز نے فارمیسی میں ادویات انجیکشن کا معائنہ بھی کیا۔ انہوں نے امراضِ قلب کے مریضوں کی تیمارداری اور جلدصحت یابی کیلئے دعا بھی کی۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے جھنگ اور مضافات کے ممتاز سیال، عصمت اللہ، صالحہ اور ساجدہ سے بات چیت کی۔ مریضوں نے وزیراعلیٰ مریم نواز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سوچ نہیں سکتے تھے کہ جھنگ میں بھی ہارٹ اٹیک کا علاج ممکن ہوگا۔اب لاہور یا ملتان نہیں جانا پڑے گا،مریم نواز شریف عظیم ماں کی عظیم بیٹی ہیں۔ مریم نواز کو ہارٹ اٹیک کے بعد بروقت انجیو پلاسٹی سے روبہ صحت اظہر اقبال نے بہت سی دعائیں دیں۔

وزیراعلی مریم نواز نے ڈی ایچ کیو ہسپتال جھنگ کیتھ لیب کی انتظار گاہ میں تیمارداروں سے گفتگو کی، کہا کہ کیتھ لیب جھنگ کے عوام کیلئے بہت بڑی مہربانی اور تحفہ ہے، تیمارداروں نے خراج تحسین پیش کیا۔ اس موقع پر صوبائی وزیر پرائمری ہیلتھ خواجہ عمران نزیر نے کیتھ لیب پراجیکٹ پر بریفنگ دی۔صوبائی وزیر خواجہ عمران نزیر نے وزیر اعلی مریم نواز شریف کو امید سحر کا خطاب دیا۔ انہوں نے کہا کہ60 سے 90 منٹ کے گولڈن اور میں ہارٹ اٹیک کے مریض کی جان بچانا ممکن ہوگی۔ چند دن  میں 30 مریضوں کا پروسیجر ہوا، 40 مریض صحتیاب ہوکر جاچکے۔

قبل ازیں وزیراعلی مریم نواز شریف کا جھنگ پہنچنے پر فقید المثال استقبال کیاگیا، راستے میں عوام کا ہجوم امڈ آیا اورجھنگ کے عوام نے ڈھیروں پھول نچھاور کئے۔