ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بابر اعظم کا دوبارہ ٹیسٹ کپتانی قبول کرنا غلط فیصلہ ہے، وسیم اکرم

بابر اعظم کا دوبارہ ٹیسٹ کپتانی قبول کرنا غلط فیصلہ ہے، وسیم اکرم
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : پاکستان کے سابق کپتان وسیم اکرم نے بابر اعظم کے دوبارہ ٹیسٹ ٹیم کی کپتانی قبول کرنے کے فیصلے کو غلط قرار دے دیا۔

مانچسٹر میں فنڈ ریزنگ پروگرام کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وسیم اکرم نے کہا کہ اگر بابر اعظم کو انگلینڈ کے خلاف تیسرے ٹیسٹ سے قبل ٹیم میں 7 کھلاڑیوں اور کوچ کی تبدیلی کا علم نہیں تو پھر وہ کیا یہاں چنے بیچنے کے لیے آئے ہیں۔

وسیم اکرم نے کہا کہ بطور کھلاڑی یا شخص ان کا ماننا ہے کہ اگر کپتان یا لیڈر آپ کی سائیڈ نہیں لیتا تو آپ اپنا 100 فیصد نہیں دے سکتے اُنہوں نے کہا کہ دوسرے ٹیسٹ کے بعد جو کچھ ہوا، بابر اعظم کو کپتانی کو خدا حافظ کہتے ہوئے پاکستان کرکٹ بورڈ سے کہنا چاہیے تھا کہ وہ صرف بطور کھلاڑی کھیلیں گے۔