ویب ڈیسک: طبی سائنسدانوں نے ایک نئی تحقیق میں انکشاف کیا ہے کہ عمر بڑھنے کے ساتھ مردوں کے خون کے خلیات سے Y کروموسوم کا ختم ہونا کینسر کے آغاز اور اس کے پھیلاؤ سے گہرا تعلق رکھتا ہے۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق جے سی آئی انسائٹ میں شائع تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ عمر بڑھنے کے ساتھ جسم کے بعض خلیات سے Y کروموسوم ختم ہونا شروع ہوجاتا ہے، جس سے مدافعتی نظام متاثر ہوسکتا ہے۔
تحقیق کے مطابق Y کروموسوم کی کمی کینسر کے خلیات کو مدافعتی نظام سے بچنے میں مدد دے سکتی ہے، جس کے نتیجے میں ٹیومر تیزی سے بڑھ سکتا ہے سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ اس دریافت سے مستقبل میں کینسر کی ابتدائی تشخیص اور مردوں کے لیے زیادہ مؤثر مخصوص علاج کی تیاری میں مدد مل سکتی ہے۔