سٹی 42: لاہور کے علاقے اسلام پورہ میں موبائل فون کی قسط مانگنے پر نوجوان نے دکاندار کو چھری کے وار سے زخمی کردیا۔
پولیس کے مطابق عمر نامی نوجوان نے دکاندار سہیل کو چھری کے وار کرکے زخمی کیا، جسے طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کردیا گیا، جہاں اس کی حالت تسلی بخش ہے۔
پولیس نے واقعے میں ملوث ملزم کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا۔