ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

غنی گلاس کی ایس این جی پی ایل کے خلاف بڑی کامیابی، اننگز اور 14 رنز سے شکست

غنی گلاس کی ایس این جی پی ایل کے خلاف بڑی کامیابی، اننگز اور 14 رنز سے شکست
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: پریذیڈنٹ ٹرافی گریڈ ون 2026-27 کے دوسرے راؤنڈ میں غنی گلاس نے سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ ( ایس این جی پی ایل) کو اننگز اور 14 رنز سے شکست دے دی۔ یہ ٹورنامنٹ کے دوسرے راؤنڈ کا پہلا فیصلہ کن نتیجہ ہے۔

ڈائمنڈ کرکٹ گراؤنڈ میں ایس این جی پی ایل نے دوسری اننگز 2 وکٹوں کے نقصان پر 106 رنز سے شروع کی، تاہم پوری ٹیم 243 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔ خرم شہزاد نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے 75 رنز دے کر 5 وکٹیں حاصل کیں اور میچ میں مجموعی طور پر 9 وکٹیں اپنے نام کیں۔

ایس این جی پی ایل کی جانب سے سمیع منہاس 96 رنز بنا کر نمایاں رہے اور اپنی پہلی فرسٹ کلاس سنچری سے صرف 4 رنز دور رہ گئے غنی گلاس نے پہلی اننگز میں 409 رنز بنائے تھے  شرجیل خان نے 156، محمد رمیز جونیئر نے 76، خواجہ ارحم نے 54، محسن ریاض نے 51 اور حسیب اللہ نے 42 رنز بنائے۔

ایبٹ آباد میں پاکستان ٹیلی ویژن کے محمد طحہٰ نے 225 رنز کی شاندار اننگز کھیلی  پی ٹی وی نے اسٹیٹ بینک کے 433 رنز کے جواب میں 469 رنز بنائے اور پہلی اننگز میں 36 رنز کی برتری حاصل کی۔

اسٹیٹ بینک نے دوسری اننگز میں کھیل کے اختتام تک 4 وکٹوں پر 84 رنز بنائے اور اسے مجموعی طور پر 48 رنز کی برتری حاصل ہوگئی۔ کپتان محمد غازی غوری 43 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود تھے۔

راولپنڈی میں مارخور آئی ٹی سلوشنز کے 660 رنز کے جواب میں خان ریسرچ لیبارٹریز نے 5 وکٹوں پر 423 رنز بنا لیے جبکہ عمران رفیق نے 122 جبکہ عاصم علی ناصر نے ناقابل شکست 110 رنز بنائے۔

پشاور میں آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ کو کنگز مین اکیڈمی کے خلاف کامیابی کے لیے مزید 36 رنز درکار ہیں۔ کنگز مین اکیڈمی دوسری اننگز میں 203 رنز پر آؤٹ ہوئی، جس کے بعد او جی ڈی سی ایل نے 121 رنز کے ہدف کے تعاقب میں ایک وکٹ پر 85 رنز بنا لیے۔