ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی: احسن آباد کے اپارٹمنٹ سے 5 افراد کی لاشیں برآمد، پوسٹ مارٹم مکمل

 کراچی: احسن آباد کے اپارٹمنٹ سے 5 افراد کی لاشیں برآمد، پوسٹ مارٹم مکمل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: کراچی کے علاقے احسن آباد میں ایک اپارٹمنٹ سے ملنے والی پانچ افراد کی لاشوں کا پوسٹ مارٹم مکمل کرلیا گیا، جبکہ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔

ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق جاں بحق افراد میں ایک خاتون، ایک مرد اور تین کمسن بچیاں شامل ہیں۔پولیس سرجن ڈاکٹر سمعیہ سید کے مطابق خاتون کی عمر تقریباً 35 سال جبکہ مرد کی عمر 40 سے 45 سال کے درمیان ہے۔

رپورٹ کے مطابق ایک بچی کی عمر تقریباً 10 سے 12 سال، دوسری کی تقریباً 4 سال اور تیسری بچی کی عمر تقریباً 2 سال ہے۔پولیس سرجن کے مطابق پانچوں لاشیں گلنے سڑنے (ڈی کمپوزیشن) کے آخری مراحل میں تھیں، جس کے باعث فوری طور پر موت کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی۔

ڈاکٹر سمعیہ سید کا کہنا ہے کہ پانچوں افراد کی موت کی وجہ کیمیائی تجزیے کے بعد معلوم ہوسکے گی، جبکہ موت کی حتمی وجہ فی الحال محفوظ رکھی گئی ہے۔لاشوں کی شناخت کے لیے ڈی این اے کے نمونے حاصل کرلیے گئے ہیں۔ پولیس سرجن کے مطابق ڈی این اے پروفائلنگ کے ذریعے لاشوں کی شناخت میں مدد ملے گی۔

پولیس حکام کے مطابق پانچوں افراد کی شناخت اور موت کی اصل وجہ جاننے کے لیے مزید تحقیقات جاری ہیں۔ موت کی حتمی وجہ کیمیکل ایگزامینیشن رپورٹ میں واضح ہوسکے گی۔