ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی: تیموریہ میں شاہین فورس کا مبینہ پولیس مقابلہ، 2 ڈاکو ہلاک

کراچی: تیموریہ میں شاہین فورس کا مبینہ پولیس مقابلہ، 2 ڈاکو ہلاک
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: کراچی کے علاقے تیموریہ میں شاہین فورس کا مبینہ طور پر ڈاکوؤں سے مقابلہ ہوا، جس کے نتیجے میں 2 ملزمان ہلاک ہوگئے۔

ایس ایس پی سینٹرل کے مطابق ڈینٹل کالج کے قریب پولیس اور ملزمان کے درمیان مقابلہ ہوا، جس میں 2 مبینہ ڈاکو ہلاک ہوئے۔

پولیس کے مطابق ہلاک ملزمان شہریوں سے لوٹ مار کررہے تھے۔ ملزمان کے قبضے سے اسلحہ اور موٹر سائیکل بھی برآمد ہوئی ہے۔

پولیس نے ہلاک ملزمان کی لاشیں اسپتال منتقل کردی ہیں، جبکہ ان کی مزید تفصیلات حاصل کی جارہی ہیں۔