شہباز علی: پہلی وزیراعلیٰ پنجاب ویمن انٹر کلب ہاکی چیمپئن شپ کا آغاز ہوگیا، پہلے روز آزاد جموں و کشمیر اور دیوا یونائیٹڈ کی ٹیمیں نیشنل ہاکی اسٹیڈیم میں مدِمقابل آئیں۔
میچ کے پہلے ہاف میں دیوا یونائیٹڈ کو آزاد جموں و کشمیر کے خلاف چار، صفر کی برتری حاصل رہی۔
چیمپئن شپ میں ملک بھر سے 12 ویمن ہاکی کلبز کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں، جنہیں چار گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے۔
ٹورنامنٹ کے فارمیٹ کے مطابق ہر گروپ کی سرفہرست ٹیم سیمی فائنل مرحلے کے لیے کوالیفائی کرے گی۔
چیمپئن شپ کا مقصد خواتین کی ہاکی کو فروغ دینا اور ملک بھر سے ابھرتے ہوئے خواتین کھلاڑیوں کو مسابقتی سطح پر اپنی صلاحیتوں کے اظہار کا موقع فراہم کرنا ہے۔