سٹی 42: ضلع ہنگو میں سکیورٹی فورسز کے قافلے اور خوارج کے درمیان فائرنگ کے شدید تبادلے میں 8 بھارتی اسپانسرڈ دہشت گرد ہلاک ہوگئے جبکہ 2 افسران سمیت 6 سکیورٹی اہلکار شہید ہوگئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق شہید ہونے والوں میں 23 سالہ کیپٹن ابوزر فاروق اور 22 سالہ لیفٹیننٹ شیراز بابر بھی شامل ہیں کیپٹن ابوزر فاروق کا تعلق گوجرانوالہ جبکہ لیفٹیننٹ شیراز بابر کا تعلق چکوال سے تھا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق دونوں افسران اپنے دستوں کی قیادت کرتے ہوئے اگلے محاذ پر بہادری سے لڑے اور جام شہادت نوش کیا جبکہ علاقے میں دیگر بھارتی سرپرستی میں موجود خوارج کے خاتمے کے لیے سینیٹائزیشن آپریشن جاری ہے۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ عزمِ استحکام کے تحت غیر ملکی سرپرستی اور حمایت یافتہ دہشت گردی کے خاتمے کے لیے انسداد دہشت گردی مہم بھرپور رفتار سے جاری رہے گی۔