ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شفیق آباد پولیس کی کارروائی، پتنگوں کی سپلائی کرنے والے 2 ملزمان گرفتار

شفیق آباد پولیس کی کارروائی، پتنگوں کی سپلائی کرنے والے 2 ملزمان گرفتار
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

فاران یامین:شفیق آباد پولیس نے پتنگوں کی خرید و فروخت اور سپلائی کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

پولیس کے مطابق کارروائی کے دوران خفیہ طور پر پتنگ فروشی میں ملوث ملزمان حامد اور آصف کو گرفتار کیا گیا، جو پابندی کے باوجود پتنگوں کی خرید و فروخت کا دھندہ کر رہے تھے۔

ایس پی سٹی ارشد حیات کانجو کے مطابق ملزمان پتنگوں کی ترسیل کے لیے لوکل ٹرانسپورٹ میں توڑوں کا استعمال کرتے تھے۔ پولیس نے ملزمان کے قبضے سے لاکھوں روپے مالیت کی 2 ہزار 250 تیار پتنگیں اور 10 ممنوعہ ڈور کی چرخیاں برآمد کرلیں۔

پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید قانونی کارروائی شروع کردی ہے۔

ایس پی سٹی ارشد حیات کانجو کا کہنا ہے کہ انسدادِ پتنگ بازی اور پتنگ فروشی کے حوالے سے کڑی نگرانی جاری ہے اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔