ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیتن یاہو ، وزراء اور ہزاروں اسرائیلیوں کیساتھ مسجد اقصیٰ کے احاطے میں داخل

نیتن یاہو ، وزراء اور ہزاروں اسرائیلیوں کیساتھ مسجد اقصیٰ کے احاطے میں داخل
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: ایکس
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:اسرائیل کے وزیراعظم نیتن یاہو اپنے وزراء اور ہزاروں اسرائیلیوں کے ہمراہ مسجد اقصیٰ کے مغربی دیوار کے احاطے میں داخل ہوگئے، فلسطینی یروشلم کے گورنر کا کہنا ہے کہ یہ داخلہ باب الرحمہ پراذان کے بعد ہوا، جو مسجد اقصیٰ کے دروازوں میں سے ایک ہے۔
غیر  ملکی ذرائع ابلاغ کی رپورٹس کے مطابق فلسطینی یروشلم کے گورنرنے  کہا ہے کہ اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو  کئی وزرا اور ہزاروں اسرائیلی سخت سیکیورٹی کے درمیان مقبوضہ مشرقی یروشلم میں مغربی دیوار کے احاطے میں داخل ہوئے۔گورنر کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہاگیا ہے کہ ہزاروں اسرائیلی قابض قدیم شہر کی وادی اسٹریٹ سے گزرنے کے بعد احاطے میں داخل ہوئے۔ یہ داخلہ مسجد اقصیٰ کے دروازوں میں سے ایک باب الرحمہ اذان  کے بعد ہوا۔انہوں نے نوٹ کیا کہ بڑی تعداد میں فلسطینی مسجد اقصیٰ میں نماز ادا کرنے اور قدیم شہر میں خریداری کے لیے اس علاقے میں آئے تھے۔گورنرنے فلسطینیوں کی حوصلہ افزائی کی کہ وہ مسجد اقصیٰ آئیں تاکہ قابضین کی یلغاروں کا مقابلہ کریں اور ”قبضے کے منصوبوں کو ناکام بنائیں“ کیونکہ یوم کپور، جو یہودیت کی ایک بڑی مذہبی عبادت ہے، قریب آرہا ہے۔

یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ اسرائیل مغربی دیوار کو کنٹرول کرتا ہے اور اسے یہودی مقدس مقام کے طور پر اہمیت دیتا ہے۔ یروشلم اسلامی وقف انتظامیہ اور یروشلم گورنری نے کہا کہ یہ دیوار اسلامی مقدس مقامات کا حصہ ہے۔مغربی دیوار کا احاطہ، جسے اسرائیلی حکام چوبیس گھنٹے کھلا رکھتے ہیں، مذہبی تقریبات، یہودی عبادات اور اسرائیلی سرکاری پروگراموں کی میزبانی کرتا ہے۔ داخلے کے مقامات پر سیکیورٹی چیک اور تلاشیاں کی جاتی ہیں۔اسرائیلی گروہوں نے حامیوں سے مطالبہ کیا تھا کہ وہ یوم کپور سے پہلے باب الرحمہ کے باہر جمع ہوں اور ”سلیخوت“ کے نام سے معروف عبادت  کریں، جو 21ستمبر کو شروع ہوگا۔ یہودی تعطیلات کا دورانیہ12.13ستمبر کو عبرانی نئے سال کے ساتھ شروع ہوا اور21ستمبر کو یوم کپور، یعنی یوم کفارہ؛ 26ستمبر سے 2 ا؍کتوبر تک سکوت، یعنی عید خیمے؛ اور3ا؍کتوبر کو سمخات تورات، جو سالانہ تورات خوانی کے دورانیے کی تکمیل کی علامت ہے۔