وقاص احمد: لاہور میں واقع نشتر کالونی میں 9 سالہ بچے سے بد فعلی کرنے والا درندہ صفت شخص کہ گرفتار کر لیا گیا۔
متعلقہ ایس پی کے مطابق نشتر کالونی پولیس نے ملزم کو صدیق روڈ سے ٹریس کرکے گرفتار کیا ہے۔
ایس پی ماڈل ٹاؤن نے مزید بتایا کہ بچہ گلی میں کھیل رہا تھا ملزم بچے کو ورغلا کر اپنے گھر لے گیا۔ ؎
ایس پی اسد علی کا مزید کہنا تھا کہ ملزم نے گھر میں بچے سے بد فعلی کی اور موقع سے فرار ہو گیا۔
ملزم شہریار کیخلاف مقدمہ درج کر کے اسے جینڈر سیل کے حوالےکر دیا گیا ہے۔