ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

افغانستان میں موجود دہشت گرد پاکستانیوں کا خون بہا رہے ہیں، طاہر اشرفی

افغانستان میں موجود دہشت گرد پاکستانیوں کا خون بہا رہے ہیں، طاہر اشرفی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: چیئرمین پاکستان علما کونسل حافظ طاہر محمود اشرفی نے کہا ہے کہ افغانستان میں موجود دہشت گرد پاکستان میں بے گناہ شہریوں کو نشانہ بنا رہے ہیں۔

لاہور میں ازبکستان کے صحافیوں اور میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے طاہر اشرفی نے کہا کہ قومی پیغام امن کمیٹی ملک بھر میں امن، محبت، رواداری اور بین المذاہب و بین المسالک ہم آہنگی کے لیے کام کر رہی ہے پاکستان کے علما و مشائخ دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خلاف واضح مؤقف رکھتے ہیں، علما نے خودکش حملوں، بم دھماکوں اور بے گناہ افراد کے قتل کے خلاف فتاویٰ بھی دیے ہیں۔

طاہر اشرفی کا کہنا تھا کہ افغانستان پاکستان کا پڑوسی ملک ہے اور پاکستان نے 40 سال سے زائد عرصے تک افغان عوام کی میزبانی کی، لیکن افغانستان میں موجود دہشت گرد پاکستان میں بے گناہ شہریوں کو نشانہ بنا رہے ہیں  کوہاٹ میں حالیہ دہشت گردی کے واقعے میں حملہ آور کے افغان شہری ہونے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں، سوال یہ ہے کہ افغانستان سے دہشت گرد پاکستان آکر ہمارے بچوں اور بے گناہ شہریوں کو کب تک نشانہ بناتے رہیں گے۔

چیئرمین پاکستان علما کونسل نے کہا کہ خطے کے ممالک اور عالمی برادری کو صورتحال پر سنجیدگی سے غور کرنا ہوگا  پاکستان امن چاہتا ہے، تاہم اپنے شہریوں کی جان و مال اور قومی سلامتی کا تحفظ اس کا حق اور ذمہ داری ہے اُنہوں نے مزید کہا کہ پاکستان میں مختلف مذاہب اور مسالک سے تعلق رکھنے والے افراد امن و استحکام کے لیے کردار ادا کر رہے ہیں، جبکہ قومی پیغام امن کمیٹی بھی اتحاد، رواداری اور ہم آہنگی کے فروغ کے لیے سرگرم ہے۔