لاہور اب (ن) لیگ کا قلعہ نہیں رہا : ڈاکٹر یاسمین راشد

لاہور اب (ن) لیگ کا قلعہ نہیں رہا : ڈاکٹر یاسمین راشد
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(قذافی بٹ) تحریک انصاف کی امیدوار ڈاکٹر یاسمین راشد نے (ن) لیگ کو خلائی مخلوق قرار دے دیا، کہتی ہیں کہ لاہور کو اپنا قلعہ کہنے والوں کا اب یہ قلعہ نہیں رہا۔ 

یہ خبر پڑھیں۔۔۔خیابان جناح رائیونڈ روڈ کے قریب خوفناک ٹریفک حادثہ

تفصیلات کے مطابق این اے 125، دو نہیں ایک پاکستان ہم سب کا نیا پاکستان کا نعرہ لیکر تحریک انصاف کی امیدوار ڈاکٹر یاسمین راشد کی ساندہ میں انتخابی مہم جاری، ڈاکٹر یاسمین راشد کا اہل علاقہ نے پرتپاک استقبال کیا، کارکنوں نے تحریک انصاف کے حق میں نعرے بازی کی، تحریک انصاف کی امیدوار نے گھر گھر جاکر لوگوں میں پارٹی پمفلٹ تقسیم اور اپنا انتخابی منشور بھی بتایا۔

خبر ضرور پڑھیں۔۔۔لوڈ شیڈنگ سے تنگ لاہوریوں کیلئےخوشخبری

ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ نواز شریف خلائی مخلوق کرتے پھر رہے ہیں، اصل میں (ن) لیگ ہی خلائی مخلوق ہے، لاہور کو(ن) لیگ اپنا قلعہ کہتی ہے لیکن اب یہ انکا قلعہ نہیں رہا۔

خبر پڑھنا مت بھولیں۔۔۔۔عید پر بیوی نے ایسا کیا کہ شوہر نے کلہاڑیاں کے وار کرکے زخمی کردیا 

ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ سنا ہے  اس حلقے سے مریم نوازالیکشن لڑ رہی ہیں، پہلے بتایا جائے کہ اس حلقے کی ترقی کے لیے 2 ارب روپے دیئے گئے وہ کدھر ہیں۔