خیابان جناح رائیونڈ روڈ کے قریب خوفناک ٹریفک حادثہ

خیابان جناح رائیونڈ روڈ کے قریب خوفناک ٹریفک حادثہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سیرت نقوی) خیابان جناح رائیونڈ روڈ کے قریب تیز رفتار کار الٹ گئی، جس کے نتیجے میں ڈرائیور سمیت تین افراد زخمی ہو گئے۔

یہ خبر پڑھیں۔۔۔۔جنرل ہسپتال انتظامیہ کی نااہلی کی انتہا، مریض دوہرے عذاب میں مبتلا

تفصیلات کے مطابق خیابان جناح رائیونڈ روڈ پر تیز رفتار کار بے قابو ہو کر دیوار سے جا ٹکرائی اور الٹ گئی۔حادثے کے نتیجے میں کار میں سوار تینوں افراد زخمی ہو گئے۔ حادثے کی اطلاع ملنے پر ریسکیو اہلکار موقع پر پہنچ گئے اور زخمیوں کو جناح ہسپتال منتقل کردیا۔ جہاں ڈاکٹرز کے مطابق ڈرائیور کی حالت تشویش ناک ہے۔