اچھا کھانا نہ بنانے پر شوہر نے کلہاڑیوں کے وار کر کے بیوی کو زخمی کردیا

اچھا کھانا نہ بنانے پر شوہر نے کلہاڑیوں کے وار کر کے بیوی کو زخمی کردیا
کیپشن: City42- Husband torture wife
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ناصر علی) سسرالیوں کے تشدد کی شکار نازیہ جنرل ہسپتال میں زیر علاج ہے، عید کے روز کھانا اچھا نہ بنانے پر ظالم شوہر نے کلہاڑیوں اور چھریوں کے وار کر کے اسے زخمی کیا تھا۔

یہ خبر پڑھیں۔۔خیابان جناح رائیونڈ روڈ کے قریب خوفناک ٹریفک حادثہ

سٹی 42 کے مطابق تیس سالہ نازیہ کو شدید زخمی حالت میں اوکاڑہ سے لاہور جنرل ہسپتال لایا گیا۔ نازیہ کے والد کے مطابق عید کے دن کھانا اچھا نہ بنانے پر اس کے شوہر اور سسرالیوں نے کلہاڑیوں اور چھریوں کے وار سے اسے تشدد کا نشانہ بنایا۔ جس سے نازیہ کے سر اور جسم پر گہری چوٹیں آئیں۔

خبر ضرور پڑھیں۔۔۔جنرل ہسپتال انتظامیہ کی نااہلی کی انتہا، مریض دوہرے عذاب میں مبتلا

آٹھ بیٹیوں کے بے بس باپ کا کہنا تھا کہ انصاف کے لئے در بدر کی ٹھوکریں کھا رہا ہوں لیکن متعلقہ پولیس کے پاس تو مقدمہ درج کرنے کا وقت ہی نہیں۔