فلم ‘دی لیجنڈ آف مولاجٹ’ مشکلات کا شکار، ہدایتکار پریشان

فلم ‘دی لیجنڈ آف مولاجٹ’ مشکلات کا شکار، ہدایتکار پریشان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملتان روڈ ( زین مدنی ) پاکستان کی کامیاب ترین فلم ’ مولاجٹ‘ کے ری میک ’ دی لیجنڈ آف مولاجٹ‘ کا شائقین بے چینی سے انتظار کررہے ہیں لیکن فلم کی پرڈیوسر اور ہدایتکار کورونا وائرس کی وباء کی وجہ سے سینماز بند ہونے پر پریشانی کا شکار ہیں۔

تفصیللات کے مطابق فلم میں پاکستانی سپراسٹار فواد خان، ماہرہ خان، حمزہ علی عباسی اور حمائمہ ملک کو کاسٹ کیا گیا ہے۔ لہٰذا شائقین کے لیے پاکستانی لیجنڈ اداکار سلطان راہی اور مصطفی قریشی کی جگہ نئے دور کے اداکاروں کو دیکھنا ایک خوشگوار تجربہ ہوگا تاہم فلم ابتدا ہی سے مشکلات کا شکار ہوگئی۔

دی لیجنڈ آف مولاجٹ بننے کے اعلان کے بعد اوریجنل ’ مولاجٹ‘ کے پروڈیوسر سرور بھٹی اور باہو فلمز کارپوریشن نے ’دی لیجنڈ آف مولاجٹ‘ کے ہدایت کار بلال لاشاری، پروڈیوسر اور فلم میں شامل اداکاروں کو کاپی رائٹ ایکٹ کی خلاف ورزی پر قانونی نوٹس جاری کیا تھا۔ جس میں کہا گیا تھا ’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘ بنانے کے لیے ان کی رضامندی نہیں لی گئی۔

 جس پر معاملات کو مشترکہ دوستوں نے حل کروایا اور باہو فلمز نے کیس واپس لے کر فلم کو ریلیز کی اجازت دی ہے، اب بالآخر فلم کی ریلیز کی تاریخ کا اعلان کردیا گیا ہے اور ساتھ ہی کورونا وائرس کی وباء پھیل گئی، جس کی وجہ سے فلم عید الفطر پر ریلیز نہ ہوسکی جبکہ اب عید الاضحی پر بھی فلم ریلیز نہیں ہوپارہی۔

جس سے فلم ‘دی لیجنڈ آف مولاجٹ’ کے ہدایتکار بلال لاشاری اور پرڈیوسر عمارہ حکمت بے حد پریشان ہیںکیونکہ فلم کو بڑے سرمائے سے بنایا گیا ہے اور فلم سینما وں کے علاوہ کہیں اور ریلیز بھی نہیں ہو سکتی۔