لالی وڈ فلم ’’پوپی کی ویڈنگ‘‘ 10 مئی کو ریلیز کی جائے گی

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

زین مدنی :  لالی وڈ فلم ’’پوپی کی ویڈنگ‘‘ 10 مئی کو ریلیز کی جائے گی  ۔ 

فلم کی کاسٹ میں اداکار خوشحال خان ، نازش جہانگیر ، ریحان شیخ ، سارا اعجاز خان سمیت دیگر فنکار شامل ہیں ۔ فلم کے مصنف و ہدایتکار کنزا ضیاء ہیں اور فلم کو پرڈیوس بھی انہوں نے کیا ہے ۔

فلم کی تشہیری مہم کا آغاز کردیا گیا ہے۔ فلم کو  لاہور سمیت ملک کے سبھی سینماؤں اور بین الاقوامی سطح پر ریلیز کیا جائے گا۔ 

فلم کی کہانی لو سٹوری پر مبنی ہے جس میں ایک نوجوان کو ان کے خاندان والے بیرون ملک سے بلو آکر اس لڑکی سے اس کی شادی کروانا چاہتے ہیں جسے اس نے کبھی دیکھا ہی نہیں۔