گلوکار حبیب رحمنٰ کا گانا میرے ڈھولے جیا ریلیز کر دیا گیا

 گلوکار حبیب رحمنٰ کا گانا میرے ڈھولے جیا ریلیز کر دیا گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

زین مدنی : گلوکار حبیب رحمنٰ کا گانا میرے ڈھولے جیا ریلیز کر دیا گیا ۔ گانے کی لانچنگ تقریب الفلاح تھیٹر لاہور میں منعقد ہوئی جس میں شوبز سمیت دیگر شخصیات نے شرکت کی ۔
گلوکار حبیب رحمنٰ کے گانے میں اداکارہ دیدار ملتانی نے ماڈلنگ کی ہے  گانے کو عمر حیات اور ظہیر عباس کالو  نے ڈائریکٹ کیا ہے جبکہ گانے کو ذوالقرنین نے لکھا ہے ۔گانے کو لاہور کے ایورنیو اسٹوڈیو میں عکس بند کیا گیا ہے۔

تقریب میں  ڈاکٹر منور چاند، چیئرمین الفلاح تھیٹر ارشد چودھری،راحیل شاہ وارثی، طاہر نوشاد، ڈی جے بٹ، ڈریس ڈیزائنر بابو، ماڈل ثمر،صائمہ خان،نمرہن بٹ،سلک اور دیگر شریک ہوئے۔

تقریب کی میزبانی کے فرائض شکیل زاہد نے دئیے۔گلوکار حبیب رحمنٰ نے کہا کہ گائیکی میرا جنون  ہے اور یہ میرا بیسواں سونگ ہے۔دیدار ملتانی نے اس ویڈیو میں بڑی محنت سے کام کیا ہے۔امید ہے پرستاروں کو یہ ویڈیو بھی پسند آئے گی۔حبیب رحمنٰ نے ایور نیو اسٹوڈیو میں ویڈیو شوٹ کرنے پر سجاد گل کا خصوصی شکریہ ادا کیا ۔ارشد چودھری کو اپنی گائیکی کا سارا کریڈٹ دیتا ہوں ۔
اداکارہ اور ماڈل دیدار ملتانی نے کہا کہ حبیب رحمنٰ کے ساتھ ویڈیو کرکے بہت اچھا لگا۔خاص کر کوریوگرافر ضمیر عباس کالو نے اس ویڈیو میں بڑی محنت کروائی ہے۔اس سے پہلے ملتان کے گلوکار ارسلان خان،ملکو،عون عباس سمیت کئی گلوکاروں کی ویڈیو کر چکی ہوں۔
ارشد چودھری نے کہا کہ یہ میرا ویڈیو سونگ لانچنگ کا پہلا تجربہ ہے اس سے پہلے اسٹیج  پر اداکاروں کو متعارف کروایا ہے۔اس گانے کو پسند کیا جائے گا۔
ویڈیو میرے ڈھولے جیا کے میک اپ آرٹسٹ شاہد چٹا ہیں۔تقریب میں ڈاکٹر منور چاند ،ارشد چوہدری ،طاہر نوشاد ،شکیل زاہد ،فریحہ خان،ڈی جے بٹ نے گلوکار حبیب رحمنٰ کو نئے ویڈیو سونگ کی مبارکباد دی۔