کورونا پازٹیو کیسز 23 فیصد سے کم ہوکر 6 فیصد رہ گئے

کورونا پازٹیو کیسز 23 فیصد سے کم ہوکر 6 فیصد رہ گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

جیل روڈ (زاہد چودھری، بسام سلطان ) شہر میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح میں واضح کمی، 23 فیصد سے کم ہوکر پوزیٹو کیسز کی شرح 6 فیصد رہ گئی جس میں مزید کمی کا امکان ہے۔ شہر میں کورونا کے 178 نئے مریض اور 4 اموات کی تصدیق کی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وباء کے دوران اب تک مجموعی طور پر 787 اموات اور 45920 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔ شہر کے سرکاری ہسپتالوں میں بھی مریضوں کی تعداد میں کمی آرہی ہے،  اس وقت سرکاری اور پرائیویٹ ہسپتالوں میں آئسولیشن وارڈز میں 166مریض داخل ہیں۔ 66 مریض آئی سی یو اور 34مریض 78وینٹی لیٹر پر ہیں۔

  پنجاب میں کورونا وائرس کے 484 نئے کیسز اور 8 اموات ہوئی ہیں اور کیسز کی مجموعی تعداد 89,023 ہوگئی ہے اور اموات 2059 ہوچکی ہیں۔ دوسری جانب کورونا کے وار تھمتے ہی ہسپتالوں میں مختص بستر خالی ہونے لگے۔ شہر کے ہسپتالوں میں مختص کردہ ایچ ڈی یو 15 فیصد جبکہ آی سی یو میں صرف 25 فیصد بستروں پر مریض زیر علاج ہیں۔شہر کے ہسپتالوں میں مختص کردہ 500 ایچ ڈی یو بستروں میں سے 78 پر مریض زیر علاج 422 خالی، مختص کردا آئی سی یو بستروں میں سے 45 پر مریض زیر علاج جبکہ 133 خالی ہیں۔

میو ہسپتال ایچ ڈی یو میں 205، آئی سی یو میں 44 بستر خالی، جناح ہسپتال کا ایچ ڈی یو میں 12 جبکہ آئی سی یو کے 10 بستر خالی، سروسز ہسپتال ایچ ڈی یو میں 42 بستر جبکہ آئی ویڈیو میں 18 بستر خالی ہیں۔   پی کے ایل آئی میں 11 ایچ ڈی یو ، جبکہ 14 آئی سی یو میں بستر خالی ہیں۔

دوسری جانب کورونا کے باعث ادویات کے خام مال کی درآمد تعطل کا شکار ہے، ڈی جی ہیلتھ آفس کی4  ارب روپے کی ادویات کی خریداری 30 فیصد تک متاثر ہوگئی۔ بعض اینٹی بائیوٹک اور جان بچانے والی ادویات تاحال نہ مل سکیں۔ادویہ ساز کمپنیوں نے خام مال لنے پر سپلائی دینے کی یقین دہانی کرادی۔

کورونا کے باعث ڈائریکٹوریٹ جنرل ہیلتھ کے تحت گزشتہ مالی سال میں خریدی گئی ادویات کا 30 فیصد سٹاک تاحال نہیں مل سکا۔ڈی جی ہیلتھ آفس نے گزشتہ مالی سال میں 4 ارب روپے کی ادویات خریدنے کا عمل شروع کیا تھا۔ ادویہ ساز کمپنیوں کو خام مال نہ ملنے پر اینٹی بائیوٹک اور جان بچانے والی دیگر ادویات کی خریداری 30 فیصد متاثر ہوئی ہے۔خام مال نہ ملنے کی وجہ سے ادویہ ساز کمپنیاں بروقت سپلائی فراہم نہیں کر سکیں۔

 ذرائع کے مطابق ادویہ ساز کمپنیوں کی جانب سے ڈی جی ہیلتھ آفس کو یقین دہانی کروائی گئی ہے کہ خام مال ملنے پر ادویات تیار کرکے سپلائی دی جائے گی۔

Shazia Bashir

Content Writer