لاہور میں ڈاکو راج، مختلف جرائم کی 467وارداتیں رپورٹ

لاہور میں ڈاکو راج، مختلف جرائم کی 467وارداتیں رپورٹ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عابد چودھری : لاہور شہر میں ڈاکووں لٹیروں نے ادھم مچا دیا،  چوبیس گھنٹوں کے دوران شہر میں مختلف جرائم کی 467وارداتیں رپورٹ ہوئیں۔ 

پولیس کے مطابق چوروں نے شہر کے مختلف علاقوں میں17 گھروں سے لاکھوں مالیت کا سامان چرا لہ، دوسری جانب ڈاکوؤں نے 34افراد سے لاکھوں روپے اور موبائل فونز چھین لیے۔ ڈاکوﺅں نے جھپٹا مار کر43شہریوں سے شاہراہ عام پر ہزاروں روپے اور موبائل فونز چھین لیے۔ ڈاکوؤں نے گن پوائنٹ پر1شہری سے موٹرسائیکل اور نقدی چھین لی۔ 

شہر میں 65موٹرسائیکلیں چوری ، 1 دیگر وہیکل چھین لی،5دیگر وہیکلزچوری اور متفرق چوری کی 295ورداتیں رپورٹ ہوئیں۔ 

دوسری جانب لاہور پولیس نے روایتی کاروائیاں کرتے وارداتوں کے مقدمات درج کر لئے، البتہ ملزمان کا سراغ نہ مل سکا۔