سٹی42: مصیبت میں پھنسے جانداروں کی مدد کرنا زندگی کا بہترین وصف ہے، انسانوں میں یہ وصف بہت نمایاں نطر آتا ہے کیونکہ ہم اشرف المخلوقات ہیں لیکن دوسرے جانور بھی مصیبت میں پھنسے ہوئے جانداروں کی مدد کرنے کے وصف سے ہماری ہی طرح مالامال ہو سکتے ہیں۔ انڈونیشیا کے جزیرہ سماٹرا میں چند روز پہلے سیلاب میں پھنس کر موت کے قریب پہنچے ہوئے چیتے کو ایک ہاتھی نے زندہ بچایا تو اس عمل کی کسی انسان نے ویڈیو بنا لی۔ اس ویڈیو نے سوشل پلیٹ فارمز پرمقبولیت کے ریکارڈ توڑ دیئے۔
اس ویڈیو سے ایک بار پھر تصدیق ہوئی کہ مصیبت زدوں کی جان بچانا صرف انسانوں کا ہی وصف نہیں، یہ زندگی کا ایک مشترکہ وصف ہے جو جانوروں میں بھی موجود ہوتا ہے، وہ حتیٰ کہ اپنے دشمن جانوروں کو بھی مسیبت میں دیکھیں تو ان کو بچانے کے لئے ایسے ہی ایثار کرتے ہیں جیسے ہم انسان۔
سیلاب کے تیز پانی کے تھپیڑے کھا کھا کر نڈھا ٹائیگر نے جب ہاتھی کو دیکھا تو اس سے درخواست کی کہ وہ اسے اپنی پیٹھ پر بٹھا کر سیلاب کی یلغار سے بچا لے۔ مختلف زبانیں بولنے والے دو جانوروں نے ای کدوسرے کی بات کو اچھی طرح سمجھا۔ ہاتھی نے مصیبت زدہ شیر کو یہ سہولت فراہم کی کہ وہ اس کی پیٹھ پر سوار ہو جائے۔ پھر ٹائیگر کے اپنی کھال میں چبھتے ہوئے پنجوں کے درد کو فراموش کر کے تیز پانی میں احتیاط کے ساتھ چلتا ہوا ٹائیگر کو بچا کر خشکی تک لے گیا۔
سماٹرا میں حالیہ طوفانی سیلاب کے دوران، ایک ناقابل یقین منظر سامنے آیا جب ایک سماٹران ہاتھی نے اپنی جان خطرے میں ڈال کر ایک شیر کو بچانے کے لیے جو طوفانی پانیوں میں تیرتے رہنے کی جدوجہد کر رہے تھے۔ انڈونیشیا کے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ڈرامائی فوٹیج میں ہاتھی کے شیر کے تئیں ہمدردی اور مہربانی کا شاندار مظاہرہ ظاہر ہوتا ہے، ایک ایسی مخلوق جسے وہ عام طور پر حریف یا شکار کے طور پر دیکھے گا۔ ہمدردی کے اس غیر معمولی عمل نے بہت سے لوگوں کو حیران کر دیا ہے۔
