ویب ڈیسک:بھارت سیاست کے ساتھ کھیل میں بھی ہٹ دھرمی سے باز نہ آیا۔ بھارت ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان کے میچز نیوٹرل وینیو پر کرانے پر تیار نہیں۔
سیکرٹری ہاکی انڈیا کا کہنا ہے ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی کے وینیوز میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی۔ اگر پاکستان کو شرکت کرنی ہے تو اسے بھارت آنا ہوگا، ورنہ متبادل ٹیم کو شامل کیا جا سکتا ہے۔
پی ایچ ایف نے ایشین ہاکی فیڈریشن سے ٹورنامنٹ یا پاکستان کے میچز نیوٹرل وینیو پر منتقل کرنے کی درخواست کی تھی۔
ایشین ہاکی چیمئنز ٹرافی 27اکتوبر سے 5 نومبر تک موہالی میں اور جالندھر میں شیڈول ہے۔