ویب ڈیسک: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کے دورہ پنجاب کو ناکام قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پنجاب کے عوام نے انہیں پہچاننے سے انکار کردیا۔
ملتان میں الیکٹرک بس سروس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ وہ لوگ تلاش کرتے رہے لیکن انہیں افراد نہیں ملے، جس کے بعد انہیں زبردستی خود کو اغوا کرنا پڑا اُنہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا سے چند افراد پنجاب پر حملہ کرنے آئے، تاہم انہیں کسی نے نہیں پوچھا اور وہ سڑک پر بیٹھے رہے۔
مریم نواز کے مطابق پنجاب کے عوام نے انہیں پہچاننے سے انکار کردیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے الیکٹرک بس سروس کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ گرین بس سروس ان علاقوں تک بھی پہنچائی گئی ہے جہاں لوگوں نے سرکاری ٹرانسپورٹ کا نام تک نہیں سنا تھا۔
مریم نواز نے کہا کہ طلبہ کو ایک لاکھ بائیکس فراہم کی جائیں گی، جبکہ اپنی چھت اپنا گھر اسکیم سے اب تک 2 لاکھ افراد فائدہ اٹھا چکے ہیں اُنہوں نے مزید کہا کہ مریضوں کو ان کے گھروں تک مفت ادویات بھی پہنچائی جارہی ہیں۔