علی ساہی: پنجاب بھر میں حادثات کی روک تھام کیلئے ڈی آئی جی ٹریفک نے سخت حکم دے دیا تمام ضلعی افسران کو ڈی آئی جی ٹریفک نے مراسلہ جاری کردیا۔
ڈی آئی جی ٹریفک کی جانب سے افسران کو جاری مراسلہ میں جان لیوا حادثات میں ملوث ڈرائیورز کے لائسنس منسوخ کرنے کا حکم دیا گیا ہے جبکہ غیر لائسنس حادثات میں ملوث ڈرائیورز کیخلاف مقدمات درج کرنے کی تاکید کی گئی ہے۔
مراسلہ میں افسران کو حکم دیا گیاہے کہ جن علاقوں میں بار بار حادثات ہورہےہیں وہاں اضافی نفری تعینات کی جائےون وے کی خلاف ورزی پر گاڑیاں بند اور چالان کئے جائیں جبکہ ہیلمٹ نہ پہننے والے اورسیٹ بلٹ نہ لگانے والوں کیخلاف کارروائی کی جائے۔
ڈی آ ئی جی ٹریفک کی جانب سے جاری مراسلہ میں یہ بھی حکم ہے کہ افسران دوران سفر موبائل استعمال کرنیوالوں کیخلاف سخت کارروائی کی جائے اور لائن لین کی پابندی کروائی جائے تاکہ ٹریفک کی روانی یقینی بنائیں۔