پاکستان کی سب سے بڑی اسلامی قرعہ اندازی جاری

پاکستان کی سب سے بڑی اسلامی قرعہ اندازی جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

زیشان نزیر: ماہ ربیع الاول کی مناسبت سے رحیم سٹور کی واپڈا ٹاون برانچ پر اسلامی قرعہ اندازی آٹھویں روز بھی جاری ۔ رحیم سٹور کے مالک رانا اختر محمود نے تین خوش نصیبوں کا عمرے کے لیے قرعہ نکالا۔

تفصیلات کے مطابق آقا دو جہاں محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کے در پر حاضری کی خواہش رکھنے والوں کیلئے رحیم سٹور کی جانب سے پاکستان کی سب سے بڑی اسلامی قرعہ اندازی جاری ہے۔ شہری رحیم سٹور سے تین ہزارکی خریداری کر کے قرعہ اندازی میں شامل ہو سکتے ہیں۔ سٹور کی واپڈا ٹاون برانچ پر آٹھویں روز رانا اختر محمود نے تین خوش نصیبوں کے نام کا قرعہ نکالا۔

رحیم سٹور کے مالک رانا اختر محمود کا کہنا تھا کہ سٹور انتظامیہ نے تین سال قبل اللہ پاک کی خوشنودی کے لیے عمرہ پیکج کی قرعہ اندازی کا آغاز کیا۔ اس مرتبہ سو افراد کو عمرہ کروایا جا رہا ہے۔ رحیم سٹور پر خریداری کرنے والوں کو مناسب قیمت پر بہترین اشیا فراہم کی جا رہی ہیں۔قرعہ اندازی میں نام کا قرعہ نکلنے پر شہریوں نے نم آنکھوں سے کانپتے ہونٹوں سے اپنی خوشی کا اظہار ان الفاظ میں کیا۔قرعہ اندازی کے موقع پر آسان سوالات کے جوابات دینے والوں میں گفٹس ہیمپرز بھی تقسیم کیے گئے۔

Shazia Bashir

Content Writer