آئی ایم ایف نےپاکستان کاقرض پروگرام بحال کردیا

آئی ایم ایف نےپاکستان کاقرض پروگرام بحال کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: آئی ایم ایف نے قرض پروگرام بحال کردیا پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان چھ ارب ڈالرز کے قرض پروگرام کی بحالی پر اتفاق ہوگیا، آئی ایم ایف بورڈ کی منظوری سے پاکستان کو 50 کروڑ ڈالرز مل سکیں گے پاکستان اسٹیٹ بینک اور نیپرا کی خود مختاری کے قوانین کو تبدیل کرنے اور فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کے ایکشن پلان پر عمل درآمد کرے گا۔
پاکستان اور آئی ایم ایف کا قرض پروگرام بحال کرنے پر اتفاق کیا ہے پاکستان اور آئی ایم ایف نے 6 ارب ڈالرز قرض پروگرام کے دوسرے سے پانچویں جائزہ مذاکرات مکمل کرنے پر اتفاق کیا ہے جس کے بعد پاکستان کو 50 کروڑ ڈالرز کی اگلی قسط کی راہ ہموار ہوچکی ہے ۔

آئی ایم ایف کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس سے قبل پاکستان کی معیشت بحال ہورہی تھی آئی قرض پروگرام کے بیشتر اہداف پورے کیے جارہے تھے کورونا وائرس کی وجہ سے قرض پروگرام متاثر ہوا کورونا وائرس کے بعد پاکستان کی ترجیحات تبدیل ہوئیں حکومت نے کورونا وائرس کے دوران سماجی شعبے پر زیادہ اخراجات کیے۔

آئی ایم ایف کا کہنا ہے کہ حکومتی اقدامات کے باعث کورونا وبا کا معیشت پر کم اثر پڑا آئی ترسیلات زر کے باعث بیرونی شعبہ میں بہتری آئی اسٹیٹ بینک کی مانیٹری اور ایکسچینج پالیسیز نے کورونا وائرس کے دوران اہم کردار ادا کیا اسٹیٹ بینک کی پالیسیز کے باعث معیشت کو کم نقصان پہنچا کورونا وائرس کے باعث محتاط مائیکرو ایکنامک پالیسیز کی ضرورت ہے آئی ایم ایف کے مطابق کورونا وائرس کے باعث قرض پروگرام کی ری شیڈولنگ کی ضرورت پیش آئی ۔

آئی ایم ایف کا کہنا ہے کہ کورونا کے بعد پاکستان نے معاشی اقدامات کا ایک پیکیج تیار کیا ہے معاشی پیکیج اخراجات,  قرض اور اصلاحات پر مشتمل ہے قرض پروگرام کے تحت آمدن کو بڑھانے کے اقدامات کیے جارہے ہیں حکومت کارپوریٹ ٹیکسز میں توازن پیدا کرنے کی کوشش کرے گی پاور سیکٹر میں اصلاحات کے اقدامات کیے جائیں گے توانائی شعبہ کے نقصانات کو کم کیا جائے گا توانائی شعبہ میں جاری سبسڈیز کو کم کیا جائے گا پاور سیکٹر میں ٹیرف ایڈجسٹمنٹ کے اقدامات کیے جائیں گے۔

آئی ایم ایف کا کہنا کے کہ پاکستان قرض پروگرام کے دیگر اہداف حاصل کرنے کی کوشش کررہا ہے حکومت نیپرا اور اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی خودمختاری کے لیے قانون سازی کررہی ہے سرکاری اداروں کے نقصانات کو کم کرنے کے قانون کی یقین دہانی کرائی گئی ہے کورونا وائرس کے اخراجات کے آڈٹ کی کوشش کی جارہی ہے حکومت نے دہشت گردوں کی مالی معاونت کو روکنے کے اقدامات کیے ہیں حکومت اینٹی منی لانڈرنگ قوانین پر عمل درآمد کررہی ہے پاکستان فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کے ایکشن پلان کو مکمل کرنے کی کوشش کرے گا ۔

وزیر خزانہ حفیظ شیخ کا کہنا ہے کہ قرض پروگرام کی بحالی خوش آئند ہے کورونا وائرس کے چیلنجز پر قابو پانے کے لئے ٹھوس کوشش کی ضرورت ہے۔ وزیراعظم کی رہنمائی اور اپنے تمام ساتھیوں سمیت آئی ایم ایف اسٹاف کے تعاون کا شکریہ۔ 

Malik Sultan Awan

Content Writer