محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری ہو گئے

Mahmood Khan Achakzai, City42, Arrest Warents
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

کوئٹہ میں  پشتونخوا  ملی عوامی پارٹی کے چئیرمین اور صدر مملکت کے گزشتہ الیکشن میں امیدوار  محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری  ہو گئے۔ 

 جوڈیشل مجسٹریٹ کوئٹہ نے ے تھانہ گوالمنڈی کی ایف آئی آر نمبر 43 سال 2024 میں وارنٹ جاری کئے ہیں ۔

چند ہفتے پہلے ضلعی انتظامیہ نے محمود خان اچکزئی کے خلاف کار سرکار میں مداخلت  اور قبضے کی دفعات 447 اور 448 - 34 کے تحت  مقدمہ درج کرایا تھا ۔  ضلعی انتظامیہ کے درج کروائے ہوئے اس مقدمہ میں پیش نہ ہونے پر جوڈیشل مجسٹریٹ نے وارنٹ جاری کئے ہیں 

 22 اپریل کی تاریخ میں جاری وارنٹ میں پولیس کو ہدایت کی گئی ہے کہ محمود خان اچکزئی کو گرفتار کرکے 27 اپریل کو پیش کیا جائے۔